ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / تعلیمی پالیسی میں مماثلت اور احتساب پر توجہ مرکوز:جاؤڑیکر

تعلیمی پالیسی میں مماثلت اور احتساب پر توجہ مرکوز:جاؤڑیکر

Sat, 13 Aug 2016 20:07:52    S.O. News Service

حیدرآباد،13اگست؍(آئی این ایس انڈیا)وزیر برئے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڑیکرنے آج کہاکہ نئی تعلیمی پالیسی شدت،معیاراورمساوات کے علاوہ احتساب، تحقیق اورجدت پرمرکوزہوگی اورایساکرنے کیلئے آئینی دفعات کے ساتھ کوئی چھیڑچھاڑنہیں کی جائے گی۔مشیرآبادسرکاری ہائی اسکول کے طلبہ کے ساتھ بات چیت میں جاؤڑیکرنے بتایاکہ نئی تعلیمی پالیسی معیار،شدت،مساوات، احتساب اور تحقیق اور جدت کے بنیاد پر بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پہلے ہی یہ خدشہ اٹھا رہے ہیں کہ آئین میں(نئی تعلیمی پالیسی کے ساتھ)تبدیلیاں ہوں گی،اس طرح کا کچھ بھی نہیں ہو گا۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن نے مسودہ تعلیمی پالیسی پر حکومت کی یہ کہہ کر تنقید کی تھی کہ اسے آر ایس ایس کے دستاویزات سے لیاگیاہے۔وزیرنے اس بات پر زور دیا کہ نئی پالیسی سب کے لئے معیاری ہوگی۔اسی درمیان طالب علموں کے ساتھ بات چیت کے ایک سیشن میں جاؤڑیکر نے اپنے ماضی کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے شراتی دنوں میں میرا خاندان اتناغریب تھا کہ وہ اخبار بھی نہیں خرید سکتے تھے اور میں ان کو پڑھنے کے لئے اپنے پڑوسیوں کے گھر میں جایا کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب میں 10سال کا تھا، تب میں اپنی ماں، جو کہ پرائمری اسکول کی ٹیچر تھیں،کے ساتھ جایا کرتا تھا اور ان پڑھ لوگوں کوپڑھایا کرتا تھا، جبکہ میری ماں خواتین کلاسیں لیا کرتی تھیں۔


Share: